تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام کی داردرسی کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں . اے ایس پی کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایس ڈی پی او دیپالپور اے ایس پی کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کہا ہے کہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ، عوام کی داردرسی کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے نے اپنے آفس میں چیف ارگنائزر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ تحصیل دیپالپور چوہدری ذیشان جاوید کمبوہ کی قیادت میں ملنے والے تاجرعہداداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپالپور سے جرائم کے خاتمے کیلئے میں اور میری ٹیم تمام وسائل کیساتھ ہمہ وقت کوشاں رہیں گے میری اولین ترجیح غریب اور مظلوم طبقہ ہے جن کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ مجرم جو بھی ہوں اور جتنا ہی طاقتور ہو قانون کی نظر میں سب برابرہیں اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تاجر معاشرے کی فلاح و بہبود میں اہم کردار اداکرتے ہیں آپ کو جہاں کہیں بھی کہیں کوئی جرم پنپتا ہوا دکھائی دے یا قانون کی خلاف ورزی نظر آئے آپ فوراََ ہماری رہنمائی کریں ہم انشااللہ تاجروں کے دل میں احساس تحفظ پیدا کریں گے گے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے بارے میں عوام کے دلوں میں موجود خوف کو نکال کر اسے عوام دوست بنائیں گے اگر عوام کو پولیس کے رویے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے متعلق کوئی کوئی شکائت ہوتو وہ مجھ سے رابطہ کرے انشااللہ ازالہ کیاجائے گا*

یہ بھی پڑھیں  کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، مزید 39 مریض دم توڑ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker