تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اوکاڑہ (محمد عاشق ،محمد مظہررشید چوہدری سے) دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے معروف چوک وینس چوک کے قریب واقع اتفاق سینٹری سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات دوکان میں موجود شخص رانا نذیر رہائشی گورنمنٹ کالونی سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سوا دولاکھ گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فائرنگ کر دی جس سے رانا نذیر شدید زخمی ہو گیا جسکو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکو 125موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک نے ہیلمٹ اور ایک بغیر ہیلمٹ کے تھاتاجروں نے ڈکیتی کی واردات پر احتجاجاََ دوکانیں بند کر دیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button