تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :غیر ملکیوں بالخصوص چینی بھائیوں کی حفاظت ہم اپنی جان پر کھیل کر کریں گے . حسن اسد علوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں بالخصوص چینی بھائیوں کی حفاظت ہم اپنی جان پر کھیل کر کریں گے ضلع بھر میں تمام چینی اپنی رہائش گاہوں ، دفاتر اور زیر تعمیر پر وجیکٹ پر محفوظ ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کرنے کے بعد کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ ملک دشمن عناصر ہماری سرحد وں پر ہی نہیں بلکہ ملک کے اند ربھی گھات لگائے بیٹھے ہیں ملک کے اندر ملک دشمن عنا صر کا مقابلہ کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے انہوں نے کہاکہ گاہ بگاہے غیرملکیوں بالخصوص چینیوں کی رہائش گاہوں ، دفاتر اور جہاں یہ لوگ زیر تعمیر منصوبہ جات پر کام کرتے ہیں جائزہ لیتارہتا ہوں جو اطمینان بخش ہے *

یہ بھی پڑھیں  تحریک تحفظ پاکستان کا پہلا انتخابی جلسہ ناکام، ڈاکٹر قدیر عین موقع پر پنڈال میں نہ آئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker