شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈی سی او اوکاڑا اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروائیں

ڈی سی او اوکاڑا اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروائیں

okaraاوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب)ایک عوامی سروے کیمطابق اوکاڑامیں نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ جو کہ بے شمار خوبیوں کے مالک بتائے جاتے ہیں انھوں نے عوام کی سچی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ابتدائی طور پرتوجہ ضلع میں صحت وصفائی سرکاری دفاتر میں عملے کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کوترجیح دی جسکی مثال یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ ڈی سی او دفتر کے ایسے ماتحت ملازمین جو ماضی میں عوام کی تکالیف کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کبھی بھی اپنے دفاتر میں بر وقت نہیںآتے تھے ان دنوں انھوں نے بھی وقت کی پابندی کو شعار بنا لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی او نے ضلع بھر کے گاؤں کو صحت و صفائی اور لوگوں کو شعور دینے کیلئے ضلع بھر کی فلاحی و سماجی تنظیموں کوخصوصی ٹاسک دئے ہیں تاکہ اوکاڑاکو پنجاب کا مثالی ضلع کا درجہ دلایا جائے ۔اس سلسلہ میں ٹی ایم او کے عملہ صفائی کو سیاسی نمائندوں اور دیگر افسران کے گھروں میں مبینہ طور پر کام کرنے کی بجائے اپنے اپنے علاقوں میں کام کرنے کا پابند کئے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جن پر ابھی تک مناسب عملدرآمد نہیں دیکھا گیا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی او کے قومی شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوچکی ہے جسے مبینہ طور پر ابھی تک تجدید نہیں کروایا گیا ۔اس ضمن میں جہاں عام لوگ بنکوں میں اکاؤنٹس کھلوانے یا دیگر محکموں میں شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے پر کام کروانے سے قاصر رہتے ہیں وہاں کیا ایک سرکاری افسر جو فرائض منصبی ادا کرتے وقت اپنے منسوخ شدہ شناختی کارڈ کا نمبر کیسے استعمال کر سکتا ہے اور اسکے احکامات کی کیا حیثیت ہوگی ۔یہ سوالیہ نشان ہے اور لمحہٗ فکریہ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: اے سی پتوکی نے پھولنگراور پتوکی میونسپل کمیٹیوں کا چارج سنبھال لیا۔