تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈی سی او قیصر سلیم کی زیر نگرانی جاری انسداد ملاوٹ مہم

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈی سی او قیصر سلیم کی زیر نگرانی جاری انسداد ملاوٹ مہم میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیموں نے سات ہزار لیٹر غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ قبضہ میں لے کر ضائع کر دیا دو گاڑیوں میں 7ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ جس میں یوریا ،فارمالین،ڈٹرجنٹ،امونیا اور دیگر کیمیکل شامل تھے دوسر ے شہروں کو سپلائی کے لئے لے جایا جا رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر شبیر احمد چشتی اور محکمہ صحت کی ٹیم نے پل صوبہ رام پر سیمپل کٹس کے ذریعے دودھ کا معیار چیک کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر عوام کی موجودگی میں ضائع کر دیا دونوں گاڑیاں قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ڈی سی او قیصر سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی اور محکمہ صحت کے افسران و شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ملاوٹ شدہ غیر معیاری دودھ کی تیاری فروخت اور دوسرے علاقوں میں سپلائی دینے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کو جاری رکھیں ملاوٹ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی ایڈلٹریشن مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی شیخ فرید احمد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ، ڈی ایس پی صدر فاروق کمیانہ ،ڈی ایل او ڈاکٹر محمد اشرف و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ اس مہم کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے مائیکرو سطح پر منصوبہ بندی کی جائے ضلع میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ کھناے پینے کی اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث لوگون کو قانون کے کٹہرے میں لایا جان ہم سب کے مفاد اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہے ملاوٹ کرنے والے لوگوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ہوٹل ،بیکریز،سویٹس شاپس،برگر شاپس اور کھانے پینے کی ا شیاء فروخت کرنیو الوں کے کچن کی صفائی اور وہان پر استعمال ہونے والے گھی ،مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کے فوری طور پر سیمپل کروائے جائیں دکانوں کے کچن کی صفائیا ور وہاں پر کام کرنے والے کاریگروں کی صحت و صفائی کے معاملہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلوں،بیکریوں ،سویٹس شاپس ،برگر شاپس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء کو قبضہ میں لے کر لیبارٹری بھجوایا جائے

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے پاکستان کو ہرا کر انڈر19ایشیاکپ جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker