تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈی سی او قیصر سلیم کا ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ ،سرجیکل وارڈ ،نرسری اور ڈائیلاسز سنٹر کا اچانک دورہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او قیصر سلیم کا ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ ،سرجیکل وارڈ ،نرسری اور ڈائیلاسز سنٹر کا اچانک دورہ مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور عملہ کے حوصلہ افزاء رویہ سے بھی مرض سے ریکوری میں معاونت ملتی ہے ہمیں ضلع اوکاڑہ کے ہسپتالوں کو بہترین طبی سہولتوں کے فراہمی کے لئے تمام جدید آلات فراہم کرنے اور ادویات کی دستیابی اور خصوصاََ ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات 24گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانا ہے ۔ڈی ایچ کیو میں سروس کی ڈیلیوری اطمینان بخش ہے لیکن مزید بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اورآپریشن تھیٹر کے ویسٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں معیاری الٹرا ساؤنڈ ،ایکسرے سمیت دیگر ضروری آلات کو چالو حالت میں رکھنے کے لئے طے شدہ حکمت عملی کے عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے*

یہ بھی پڑھیں  اب کسے رہنمائی کرے کوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker