تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈی سی او قیصر سلیم کا دریائے راوی کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ علاقہ کا دورہ۔

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈی سی او قیصر سلیم کا دریائے راوی کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ علاقہ کا دورہ۔قیصر سلیم نے کہا کہ آئندہ مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں دریا کے بیٹ اور ملحقہ آبادیوں کا سروے کروایا جائے تاکہ متوقع سیلابی صورتحال میں لوگوں کے انخلاء کے لئے ابھی سے جامع منصوبہ بندی ممکن ہو سکے۔ڈی سی او قیصر سلیم کی متعلقہ کمشنر چوہدری طاہر امین کو ہدایت کہ وہ اپنی نگرانی میں دریا سے ملحقہ ابادیوں کا سروے مکمل کروائیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کو ہدائیت کی کہ وہ محکمانہ ہدایات کی روشنی میں لوگوں کے انخلاء ،ریسکیو آپریشن ،جانوروں کی حفاظتی ویکسیئن ،ایمرجنسی کی صورت میں جانوروں کے چارے اور مال مویشی کے انخلاء کی حکمت عملی طے کریں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker