تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسرکی ہدائیت پرDCOآفس میں شکایت سیل قائم

okaraاوکاڑا(شہباز ساجد چیف رپورٹرپنجاب) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ کی خصوصی ہدائیت پر ڈی سی او آفس میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جس سے لوگوں کے مسائل فوری حل ہو سکیں گے۔ڈی او سی عبد الغفور چوہدری کو شکایت سیل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122،محکمہ سوم ڈیفنس اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ انفارمیشن آفیسر کو بھجوائیں۔ڈی سی او کی طرف سے ضلع کے سرکاری دفاتر افسران اور عملہ کی حاضری کو بروقت بنانے کہ ہدائیت پر ڈی او سی عبد الغفور چوہدری نے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور افسران عملہ کی حاضری چیک کی ۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی اوز،ڈی اوز،ٹی ایم او اور ایکسئین حضرات کی حاضری صبح 8 بجے چیک کی جائے گی اور پرفارما پر اس کا ریکارڈ باقاعدہ رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر افسران و عملہ کے خلاف ضابطہ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا، پولیس تحفظ دیتی رہی، پرویز الٰہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker