تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : چھٹی کے روز شہر میں موت رقص کرتی رہی ، منچلے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کے کرتب دکھاتے رہے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) چھٹی کے روز شہر میں موت رقص کرتی رہی ، منچلے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کے کرتب دکھاتے رہے دوسری جانب شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ بھی عروج پر رہا، پولیس مکمل بے بس نظر آئی ۔ اگر پتنگ بازی سے کوئی موت واقع ہوئی تو مقدمہ مقامی ایس ایچ او کیخلاف درج کروائے گے ، شہری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کی اہم شاہراہوں ایم اے جناح روڈ، کالج روڈ، تحصیل روڈ، بے نظیر روڈ، فیصل آباد روڈ ، جی ٹی روڈ، چرچ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر منچلے نوجوان ون ویلنگ کے کرتب دکھاتے رہے جبکہ پولیس ان کو روکنے میں ناکام نظر آئی ۔ اسی طرح گزشتہ روز شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں صمد پورہ، پیپلزکالونی، صدیق نگر، شریف ٹاؤن، فردوس ٹاؤن، غازی آباد، شیرربانی ٹاؤن، فیصل محمود کالونی، دبئی ٹاؤن سمیت شہردیگر علاقوں میں نوجوان اور بچے پتنگ بازی کے مقابلوں میں مصروف رہے، یو ں محسوس ہوتا تھا کہ پولیس نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہو ۔ شہریوں کے پولیس کنٹرول روم پر بار بار اطلاع دینے کے باوجود پولیس ان کو روکنے میں ناکام نظر آئی ۔ جس پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہاگر پتنگ بازی کے باعث کسی شہری کو جانی نقصان پہنچا تو مقامی ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button