تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرا ت کی علامت ہے . ڈی سی او قیصر سلیم

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرا ت کی علامت ہے اس دن افواج پاکستان اور غیور قوم نے مل کر عیار دشمن کو شکست فاش دی آج ہمیں اسی جذبہ کو فروغ دے کر ملک کو اندرونی و بیرونی خطروں سے بچانے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے 50سال قبل دشمن نے ہماری آزادی کو چیلنج کیا اور ہم نے اپنے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دے کر دشمن کو شکست دی۔ہمارے شہدای کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیز پوری دنیا میں سرخرو ہوا افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے آج کی حفاظت کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں یوم دفاع کے حوالہ سے ہونیو الی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سرکاری افسران اور طالب علموں نے شرکت کی ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ ایک مستحکم ،خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لئے اپنے ختلافات کو بھلا کر جدو جہد کرنی ہے افواج پاکستان جو اندرونی و بیرونی محاذوں پر برسرپیکار ہے ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے ہم سرخرو اور کامیاب ہوں گے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان پوری دنیا میں سرخرو ہو گا ۔اس موقع پر افواج پاکستان دیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی قبل ازیں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ڈی سی او قیصر سلیم نے پرچم کشائی کی 8بج کر29منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سکول کے بچوں کی طرف سے قران پاک کی تلاوت ،نعت شریف اور قومی ترانہ پیش کیا گیا *

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پولیس تشدد سےہلاک ہونے والے لڑکے کاقتل پولیس گردی ہے، ینگ لائرزایسوسی ایشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker