تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : یوم دفاع پاکستان قوم کے لازوال عزم ، جرات بہادری اوربے مثال جذبے کی یاد دلاتا ہے ۔ عبدالحمید شاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایپکا ضلع اوکاڑہ کے صدرعبدالحمید شاد نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان قوم کے لازوال عزم ، جرات بہادری اوربے مثال جذبے کی یاد دلاتا ہے پوری قوم پاک فوج کے ان شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتی جنکی قربانیاں 50سال گذر جانے کے باوجود آج بھی زندہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری اکرم اور دیگر بھی موجود تھے تقریب یوم دفاع کے موقع پر ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک آرمی کے ان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے منعقد کی گئی تقریب کا اہتمام ایپکا کے ملا زمین نے کیا تقریب میں ایپکا کے سینکڑوں ملازمین سیا سی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی شرکت کی انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیا سی و عسکری لیڈرشپ نے بھی مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے تو ملی اتحادو یگانیت کی اس مثال نے پاکستان کے دشمنوں پر واضح کر دیا کہ ہم ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے متحد ہو کر ہر خطرے اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہا ہے ہماری امن کی کوششوں کو بزدلی سمجھنے والے کسی خام خیال میں نہ رہیں پاکستان کے سلامتی اور سیاست کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنی جانوں تک کی پروا نہیں کی جائے گی *

یہ بھی پڑھیں  کراچی: میجر جنرل شوکت اقبال کی کتاب کی تقریب رونمائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker