تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خاں سے سماجی تنظیم "ماڈا” کے وفد کی ملاقات

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے )ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے سماجی تنظیم "ماڈا” کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور دیگرسماجی برائیوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیں قابل تعریف ہیں نوجوان نسل کوخاص طور پر سکول اور کالج میں منشیات کے خلاف آگہی دینا وقت کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں علما کرام ،سماجی تنظیموں اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، منشیات کسی ایک قوم، ملک یا مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرناہے، معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے،اس موقع پرصدر” ماڈا ” /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری اور چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجے کی سہولیات بہت کم اور محدود پیمانے پر دستیاب ہیں، جس کے لئے فوری طور پرضلع کی سطح پرحکومت کو اقدامات کرنا ہونگے،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے مزید کہا کہ انسداد کرونا کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد کے لئے سماجی تنظیموں اور میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ، حکومت نے انسداد کورونا کے لئے جو ایس او پیز جاری کیے ہیں ان پر عمل کرناہر ایک کے لئے ضروری ہے ، اپنے پیاروں کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے سماجی فاصلہ اور گھروں میں رہنے کے لئے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے لوگوں کو انتہائی ضرورت کے تحت ہی بازار جانا چاہیے ، گھر سے باہر نکلنے والے ہر فرد کو ماسک پہننا ضروری ہے ،قبل ازیں صدر” ماڈا ” /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری اور چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں اوکاڑہ تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا٭

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر دیا، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker