تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ ماحولیات کی غفلت،لاپروائی کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشاؤں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)محکمہ ماحولیات کی غفلت اور لا پروائی کے باعث دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور رکشاؤں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیادھواں چھوڑنے والے رکشاؤں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے شہر کی فضاء میں آلودگی روز بروزبڑھ رہی ہے اور سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس حساس نوعیت کے معاملہ پر محکمہ ماحولیات اور متعلقہ محکموں کی کار کردگی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے محکمہ ماحولیات کا عملہ بغیر کام کیے صر تنخواہیں لینے تک ہی سنجیدہ دکھائی دیتا ہے معززین شہر نے سیکرٹری ماحولیات پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب خضر گوندل ،کمشنر ساہیوال سہیل شہزاد اور ڈی سی او قیصر سلیم چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے احکامات صادر کیے جائیں جبکہ محکمانہ غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے *

یہ بھی پڑھیں  صدرزرداری کی بہن عدالت پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker