تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خاں کالائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر فارم کا دورہ

اوکاڑہ( محمدمظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق خاں کالائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر فارم کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر فارم کے دورہ کے دوران فارم کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈائر یکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن بہادر نگرفارم ڈاکٹرمحمود اعجاز گورسی نے ادارہ کی کا ر کردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگا ہ کیا، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق خاں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر ملک میں معیشت کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے،پنجاب حکومت لائیو سٹاک کی بہتری اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں اور لائیو سٹاک سروسز کو ہر دیہات تک پہنچا دیا ہے جس سے بریڈرز فائدہ اٹھا کر جانوروں کی بہتر دیکھ بھا ل کر سکتے ہیں ،اس شعبہ میں مزیداقدامات کرنے سے ملک میں دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اِ ن کو برآمد کر کے زر مبادلہ کمایاجا سکتا، مویشی پالنے کے شوق اور رجحان کو بڑھاوا دینے کے لئے پاکستان کی بہترین نسلوں کے جانورں سے متعلق لوگوں کو آگہی دینے کے لئے اقدامات کیے جائیں لائیو سٹاک سیکٹر کو ایک منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے اچھی نسل کے جانور پالنے کے فوائد لائیو سٹاک فارم کی مینجمنٹ ، جدید چارہ اور علاج معالجہ سے متعلق کسانوں کو مکمل رہنمائی دی جائے،کاشتکاروں کو معیاری ونڈا فراہم کرنے پر ملز انتظامیہ اور ڈائر یکٹر بہادر نگر کے اقدامات کو سراہاقبل ازیں صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریزسندھ عبدالباری پتافی نے لائیو سٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر فارم کابھی دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈیری سیکشن ،گوٹ سیکشن ،شیپ سیکشن ،ڈونکی سیکشن ،فیٹنگ سیکشن کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹر وں اور سٹاف کی کار کردگی کو سراہا،صوبائی وزیر نے کہا کہ اداراہ بہترنسل کے جانوروں کی افزائش کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کی تربیت کاجو فریضہ سر انجام دے رہا ہے اُس پر ڈائر یکٹر لائیو سٹاک بہادر نگر ڈاکٹرمحمود اعجاز گورسی اور دیگر سٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، لوگوں میں بہترین نسل کے جانور پالنے کا شوق پیدا کرنے کےلئے کسانوں اور مویشی پال حضرات کو جدید تربیتی کو رسز کروائے جا ئیں،ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارم بہادر نگر ڈاکٹر اعجاز گورسی نے بتایا کہ سیمن سٹیشن میں کسانوں کو نسل کشی کے بہترین بیل اور سانڈ مہیا کئے جاتے ہیں جس سے نیلی راوی بھینس اور ساہیوال گائے کی بہترین افزائش ممکن ہوئی ہے، صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریزسندھ عبدالباری پتافی نے شجرکاری مہم کے تحت بہادر نگر فارم میں ڈاکٹرمحمود اعجاز گورسی کے ہمراہ پودا بھی لگایا٭

یہ بھی پڑھیں  جمبر: مقامی گتہ فیکٹری میں دو مزدور ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker