تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے فیصل آباد روڈ پر خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اوکاڑہ( محمدمظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے فیصل آباد روڈ پر خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں انسداد پولیو کے افتتاح کی بجائے خانہ بدوشوں کی جھگیوں سے اس مہم کے آغاز سے پیغام دینا ہے کہ ہمارے لئے جگہ یا علاقہ کی بجائے بچے سب سے اہم ہیں ،افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹریاسر عرفات ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سید سجاد گیلانی ، سرکاری محکموں کے سر براہان ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، انسداد پولیو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع میں کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہیں رہنا چاہیے انسداد پولیو مہم میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں انسداد پولیو مہم کی کامیابی ہی ہمارے بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضامن ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں پولیو ٹیموں کی نگرانی اور فیلڈ میں کار کردگی کو چیک کرنے کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فیلڈ میں پولیو مہم کا جائزہ لوں گا اور تمام ٹیموں کی موثر مانیٹر نگ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں دریائی علاقوں ،بھٹہ خشت ،خانہ بدوشوں ،دوسرے صوبوں سے روزگار کے لئے آنے والے لوگوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہ کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی ایک محفوظ اور صحت مند پاکستان سے جڑ ی ہوئی ہے ، ہمیں ضلع میں اس کے سو فیصد نتائج حاصل کرنا ہیں بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانا ہے اور اس سلسلہ میں ہم تمام وسائل کو بروئے کالار ہے ہیں ٭

یہ بھی پڑھیں  سونیا گاندھی کی نیویارک آمداورسکھوں کابھولا ہوادکھ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker