تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ ضلع میں شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت سمیت گورنمنٹ سیکٹر کے خدمات کے موجودہ معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میرٹ اور شفافیت کے ہر سطح پر فروغ اور دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے افسران سے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری دفاتر مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے محنت لگن دیانتداری سے کام کریں ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ضلع میں پینے کے صاف پانی کی سکیموں کی بروقت تکمیل کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت اوکاڑہ کے شہریوں کو سپلائی کئے جانے والے پانی کے نمونہ جات لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے جڑے معاملات کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے*

یہ بھی پڑھیں  جیو/ جنگ صحافت سے دور،جھوٹ میں آگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker