شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ :رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کا عمل رکنے نہیں دیا . میاں یاور زمان

اوکاڑہ :رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کا عمل رکنے نہیں دیا . میاں یاور زمان

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کا عمل رکنے نہیں دیا، ن لیگ کی قیادت اور کارکن پرعزم اور باہمت ہیں مشکل حالات سے ڈرنے والے نہیں بلکہ انکاڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہم میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں، مخالفین کو ملکی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہو رہی، میاں نواز شریف کی پاکستان کی عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ وکونسلر اکبر علی خاں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،میاں یاور زمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ہر دور میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے اور آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، انقلابی پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب میاں محمد نواز شریف اور ان کا خاندان عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلے گا اور مخالفین کو ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018کے عام انتخابات کے دوران بھی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی*

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...