تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کسی ملک کی ترقی صرف اور صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے . قمر عباس مغل

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) نائب صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس قمر عباس مغل نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا دنیا میں جتنی قوموں نے ترقی کی انہوں نے تعلیم کو ہر شعبہ پر فوقیت دی اور تعلیمی معیا رکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے چلے گئے جب کوئی معاشرہ علم و حکمت سے دور ہونا شروع ہوتا ہے تو اس قوم کا زوال شروع ہو جا تا ہے ان خیالات کا اظہار نائب صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس قمر عباس مغل نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری ،جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب عابد حسین مغل ودیگر بھی موجود تھے قمر عباس مغل نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی صرف اور صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے پنجاب حکومت معیار تعلیم کوبہتر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے پاکستان خاص طورپرپنجاب میں دن بدن شرح خواندگی میں اضافہ حکومت پنجاب کی بھر پور تعلیمی اصلاحات کا نتیجہ ہے حکومت معیار تعلیم کو بہتر اور جدید کرنے کے لیے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ سمیت دیگر انعامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے لیے سکالرشپ کے ساتھ بیرون ملک تعلیم کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button