تازہ ترینعلاقائی

ڈائری اوکاڑہ :صحافی برادری کے انتخابات

ڈائری اوکاڑہ
(صحافی برادری کے انتخابات)
محمد مظہررشید سے
ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر ،وکلاء ،سیاسی جماعتوں اور تاجرتنظیموں کے راہنماؤ ں کی زیر نگرانی اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے بذریعہ بیلٹ پیپرانتخابات ،راؤ نذیر احمد چیئرمین ،حافظ عتیق الر حمن صدر اور محمد شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے انتخابات سال 2014ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اوکاڑہ خورشید جیلانی ، چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن اختر راؤاور ممبران کمیٹی عابد حسین مغل ،سردار ساجد ،طارق مجید مغل کی زیر نگرانی منعقد ہو ئے ،الیکشن میں راؤ نذیر احمد چیئرمین ،احتشام جمیل شامی وائس چیئرمین ، حافظ عتیق الر حمن صدر،محمدمظہر رشید چوہدری سینئر نائب صدر ،محمد شہباز رزاق نائب صدر ،محمد شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری ،ارشد جاوید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،عبد المنان صحرائی جوائنٹ سیکر ٹری ،زاہد قادری سیکرٹری اطلاعات ،راؤ فر حان شکیل فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ،پہلی بار اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کی قیادت کا چناؤ بذریعہ بیلٹ پیپر ہو ا،امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، الیکشن کے موقع پر صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن رائے محمد شفیع کھرل ،جنرل سیکرٹری بار سید زاہد عباس بخاری ،صدر انجمن تاجران شیخ شفیق ،صدر پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ اظہر محمود چوہدری ،راہنما مسلم لیگ (ن) جاوید شیر لو دھی ،راہنما پا کستان پیپلز پارٹی محمد شفیق کمبوہ،سند ھ سے آئے ہو ئے نیشنل پیپلز پارٹی کے صدر راجہ عبد الغفارقریشی ،چیئرمین ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس میاں خادم حسین کمیانہ ،سماجی ووکر ومعروف قانون دان سینئر نائب صدر بار مس صائمہ رشید،راہنما سنی تحریک محمد اسلم مغل سمیت سول سوسائٹی ودیگر معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے،منتخب عہد یداران کو شرکاء نے مبارکباد پیش کی اور جمہوری طر یقہ سے الیکشن کر وانے پر ممبران پر یس کلب کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اندھیرنگری چوپٹ راج ،واپڈا نے بجلی صارفین کوشکنجے میں جکڑنےکےلئے نیافارمولا تیارکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker