تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:غریب لوگوں کومالکانہ حقوق دیناحکومت پنجاب کاعظیم کارنامہ ہے،میاں محمد یاورزمان

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مسلم لیگ( ن )کے رہنمامیاں محمد یاور زما ن نے کہا ہے کہ جناح آبادی سکیم کے تحت غریب لوگوں کو مالکانہ حقوق دینا حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے اور جناح آبادی سکیم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں جناح آبادی سکیم کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے جاوید علاؤالدین، سید گلزار سبطین، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سیف انجم ،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک،اے سی رینالہ ملک مشتاق،اے سی اوکاڑا آصف رؤف خان،اے سی دیپالپوررانا شکیل اسلم ،چئیرمین زکوۃ کمیٹی رائے احمد حسن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔میاں یاور زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح آبادی سکیم کے تحت لوگوں کو مالکانہ حقوق دینا پنجاب حکومت کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آئندہ مزارعین کو مالکانہ حقوق دلا کر ان کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب صوبہ بھر میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم،کسانوں کے حقوق ،کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے پر مزید کا م جاری ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا اور خصوصی طور پر ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے آخر میں ایم پی اے میاں محمد یاور زمان ،جاوید علاؤالدین نے جناح آبادی سکیم کے تحت ضلع اوکاڑا کے 343لوگوں میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کا ایشین گیمز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker