تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: دیپالپور سرکل میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تروسائل بروے کارلائے جائیں گے . امیر سعود مگسی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ایس ڈی پی او دیپال پورسرکل اے ایس پی کیپٹن(ر)امیر سعود مگسی نے قربان علی عرف قربانی گینگ کی گرفتار ہونے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیپالپور سرکل میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے جرم کرنے والاکتنا بھی طاقتو ر ہو، قانون سے بالاتر نہیں مزید انہوں بتایا کہ قربان علی عرف قربانی مویشی چور گینگ پانچ شرکاء گینگ پر مشتمل تھا جن میں سے سرغنہ گینگ قربان علی ولد احمد قوم اوڈ سکنہ دیارام دیپالپور اور ہمرائی ملزمان سلطان علی ولد احمد قوم اوڈ سکنہ دیا رام دیپالپور ، عمران ولد رمضان شیخ سکنہ 1/4Rرینالہ خورد، کوگرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران ایک بھینس مالیتی دو لاکھ روپے ،کاربین ،پسٹل دو عدد برآمد کرلئے گئے مزیدایس ڈی پی او دیپال پورسرکل اے ایس پی کیپٹن(ر)امیر سعود مگسی نے بتایا کہ زیر ہدایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا، میں نے دیپالپورایس ایچ او سٹی دیپالپور رضوان علی خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی جس پر ابتدائی طور پر تین شرکاء گینگ گرفتار کر لئے گئے ہیں امن امان کو بحال رکھنے تما م تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سب ڈویثرن دیپالپور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا*

یہ بھی پڑھیں  چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے صلاح مشورے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker