تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :دیپالپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار چچی بھتیجے کو روند ڈالا چچی جاں بحق

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )دیپالپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار چچی بھتیجے کو روند ڈالا چچی جاں بحق بھتیجا شدید زخمی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی نواحی آبادی چوہدری کالونی کا رہائشی خالد ولد علی اپنی چچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شہر سے دیپالپور کی جانب جا رہا تھا جب وہ دیپالپور روڈ49اڈا کے قریب پہنچے تو اچانک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو بری طرح روندھ ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں خالد شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی چچی انور بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے تھانے بند کر دیا جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker