تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دیپالپور روڈ پر تیز رفتار وین نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص جاں بحق

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)دیپالپور روڈ پر تیز رفتار وین نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے قصبہ اٹاری کا رہائشی نوجوان مختار اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شہر کی جانب آ رہا تھا جب وہ 38ڈی کے قریب پہنچا تو اچانک مخلاف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار وین نے بے قابو ہوتے ہوئے اس کو ٹکر دے ماری حادثہ کے نتیجہ میں مختار موقع پر ہی چل بسا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا حادثہ کے بعد وین سوار موقع سے فرار ہو گیامقامی پولیس نے مختار کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ہونے والے وین ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بارش کے باعث پیش آیا *

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرنے کا اختیار کالعدم قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker