تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بددیانت،نااہل اورکام چوراہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس میں بددیانت ، نااہل اور کام چو راہلکاروں کی محکمہ میں کو ئی گنجائش نہیں جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کو ئی غیر قانونی کا م کیا وہ خو د کو کسی رعائیت کا مستحق نہ سمجھے اُنہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دیکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کو سراہا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن ضلع اوکاڑہ افسروں و اہلکاروں کے اردروم میں کیا تفصیلات کے مطابق محمد فیصل رانانے اردل روم میں انسپکٹر ،سب انسپکٹر ،اے ایس آئی ،ہیڈ کنسٹیبل اور کنسٹیبل سمت متعد د افسران و اہلکاروں کو مختلف الزاما ت کے تحت جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات سنتے ہوئے فرائض میں غفلت اندر ج مقدمہ میں تاخیر ،غیرحاضری اور اختیارات سے تجاوز پر درج ذیل سزائیں دیں۔اے ایس آئی شیر محمد ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ،لیڈی کنسٹیبل سمیر ا طفیل ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، کنسٹیبل مظہر حسین ایک سال انکریمنٹ سٹاپ،کنسٹیبل تصور حسین ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ،کنسٹیبل عبدالرحمن انکریمنٹ سٹاپ، ہیڈکنسٹیبل عبدالرزاق دوسال انکریمنٹ سٹاپ ، کنسٹیبل ولائت علی ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، کنسٹیبل تصور علی دوسال انکریمنٹ سٹاپ ، لیڈی کنسٹیبل غلام سکینہ ایک سال انکریمنٹ سٹاپ، لیڈی کنسٹیبل سمیراطفیل ایک سال انکریمنٹ سٹاپ، لیڈی کنسٹیبل کلثوم اختر ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، کنسٹیبل محمد شریف ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، لیڈی کنسٹیبل رخسانہ مختار ایک سال انکریمنٹ سٹاپ، اے ایس آئی محمدیونس سنشور ، ایس آئی قاسم علی سنشور ، انسپکٹر آفتاب احمد صابر سنشور ، ہیڈ کنسٹیبل سردار علی سنشور ، ہیڈ کنسٹیبل محمد سعید سنشور ، طالب حسین سنشور ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، لیڈی کنسٹیبل غلام سکینہ سنشور ، ڈرئیوار کنسٹیبل محمد ریاض جبری ریٹائرمنٹ سزاء ،ا یس آئی محمداسلم ،ایس آئی محمدایوب ، اے ایس آئی محمداشفاق ،اے ایس آئی فتح شیر اور اے ایس آئی نعمت علی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا *

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker