تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ضلع اوکاڑہ میں مستحقین زکوٰة میں عید الفطر کے موقع پر 3کروڑ 93لاکھ 84ہزار روپے گزارہ الاﺅنس تقسیم

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) ضلع اوکاڑہ میںمستحقین زکوٰة میں عید الفطر کے موقع پر 3کروڑ 93لاکھ 84ہزار روپے گزارہ الاﺅنس تقسیم۔ صوبائی وزیر زکوٰة و عشر پنجاب شوکت لالیکا کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری مظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر مہر غلام فرید دادڑ نے غریب اور مستحقین زکوٰة کو عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی اوکاڑہ کی طرف سے مالی سال 2020/21کی دوسری ششماہی کا فنڈ گزارہ الاﺅنس (جنرل) کے لئے 4ہزار 376مستحقین کو فی کس 9ہزار روپے جبکہ ٹوٹل 3کروڑ 93لاکھ 84ہزار روپے اور گزارہ الاﺅنس برائے نابینا 202افراد کو فی کس 12ہزار کے حساب سے ٹوٹل 24لاکھ 24ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں مستحقین کی فہرستیں اور رقم محکمہ کو ارسال کر دی گئی ہیں یہ رقم مستحقین کو بذریعہ UBLاومنی جاری کی جائے گی جس کے لئے UBLاومنی کی طرف سے 8257نمبر سے میسج مستحقین کے نمبرز پر موصول ہو گا ٭

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی میں سلگتا پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker