تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت،اورٹی ایم اے اوکاڑہ کی مبینہ بے حسی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت،اورٹی ایم اے اوکاڑہ کی مبینہ بے حسی کے نتیجے میں اوکاڑہ شہراور صدر گوگیرہ کے متعدد اندر ونی اور نشیبی علاقوں میں سیوریج کا نظام ناقص ہونے ،صفائی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں روزبروز ملیریا،پیٹ کی بیماریوں اوردیگر متعدی امراض کا مبینہ طور پرشکار ہورہے ہیں طلحہ ٹاؤن،صابری کالونی،فرید آباد، دارالاحسان ٹاؤن،بے نظیر روڈ، مصطفےٰ پارک ،کر یم ٹاؤن،قا ری کالونی ، سیٹھ کالونی۔محلہ علی پورکبر روڈاور شریف کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی مہینوں سے سیوریج کا ناقص انتظام بتایا جاتا ہے جسکی سب سے بڑی وجہ سیوریج کے مین ہولز سے ڈھکنوں کا غائب ہوجانا بھی شامل ہے جبکہ متعدد علاقوں کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوبار بار آگاہ کیا مگر ان کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جسکے نتیجے میں کئی علاقوں کی گلیاں ندیوں کا منظر پیش کررہی ہیں علاقہ مکین گھروں میں محبوس ہورہے ہیں ، ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کا خطرہ پیداہوگیا ہے ، عوامی حلقے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر تنقید کر تے ہیں کہ ڈی سی او آفس میںآئے روز ڈینگی اور دیگر امراض کے کنٹرول پر ڈی سی او اجلاس کرتے ہیں مگر عملی طور پر صرف عوامی نمائندوں ،چندسیاسی قائدین اور ان کے چہیتوں کے علاقوں میں عملہ صفائی اور محکمہ صحت کے اہلکاران دکھائی دیتے ہیں۔عوامی حلقے ڈی سی ا و پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ائیر کنڈیشنر کمیٹی روم میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی مبینہ طور پر سب اچھاکی رپورٹیں لینے کی بجائے خودبھی متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے ان کے علاقوں میں جا کر اشک شوئی اور عملی اقدامات اٹھائیں*

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker