تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر وکیل شمیم احمد خان بلوچ پر قاتلانہ حملہ ،کلرک عرفان فائر لگنے سے زخمی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر وکیل شمیم احمد خان بلوچ پر قاتلانہ حملہ ،کلرک عرفان فائر لگنے سے زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر وکیل شمیم احمد خان بلوچ اپنے چیمبر میں کلرک عرفان کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک شیرزمان ولد منظور ،صادق ولد اللہ دتہ ،جاوید ولد مقبول تجمل ولد شیر زمان پسٹل 30بور کے داخل ہوئے اور للکارتے ہوئے وکیل شمیم احمد خان بلوچ پر فائر کر دیا جو معجزانہ طور پر انکی کرسی سے اوپر دیوار میں جا لگا اسی اثنا ء میں ایک اور فائر ہوا جو کلرک عرفان کو جا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے شمیم احمد خان کا موقف ہے کہ ملزمان کے ساتھ اسکی مقدمہ بازی ہے جس بنا پر اس پر قاتلانہ حملہ ہوا وکیل شمیم احمد خان بلوچ کی درخواست پرپولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ میں موسلادھار بارش نے پورا شہر پانی میں ڈوبا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker