تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا گندم خریداری سنٹروں کا معائنہ ڈیوٹی سے غیر حاضر سات یونین کونسل سیکریٹری اور 6فیلڈ اسسٹنٹ معطل

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا گندم خریداری سنٹروں کا معائنہ ڈیوٹی سے غیر حاضر سات یونین کونسل سیکریٹری اور 6فیلڈ اسسٹنٹ معطل۔حکومتی ہدایات کے مطابق کسانوں کو خریداری سنٹروں پر سہولت فراہم نہ کرنے والے سرکاری ملازم کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گندم خریداری سنٹروں پر طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشت کاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،کرسیوں ،پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گندم سٹور کرنے کے لئے بنائے پلنتھ میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل اوکاڑہ،دیپالپور،اور رینالہ خورد میں مختلف خریداری سنٹروں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے خریداری سنٹروں کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی ،حاضری رجسٹراور فراہم کردہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا انہوں نے سنٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ وہ صبح 8بجے اپنی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں کاشت کاروں کو بار دانہ کی فراہمی میرٹ پر کی جائے انہوں نے کہا کہ کسان کسی بھی مرحلہ پر باردانہ وصول کرنے اور گندم لانے کے بعد کسی بھی جگہ پر مشکلات کا سامنا کریں تو فوری طور پر سنٹر پر موجود افسران کو اطلاع دیں تاکہ ان کو درپیش مسئلہ فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو 8بوری فی ایکٹر کے حساب سے بار دانہ فراہم کیا جا رہا ہے بیک وقت 200سے زائد بار دانہ جاری نہیں کیا جائے گا اگر کسی کاشت کار کا رقبہ زیادہ ہے تو وہ پہلے سے وصول کردہ 200بوری سنٹروں پر لانے کے بعد پالیسی کے مطابق باردانہ حاصل کر سکتا ہے *

یہ بھی پڑھیں  علی اعجازشوبزانڈسٹری کاایک روشن ستار تھے،توقیرناصر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker