تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا سپیشل ایجوکیشن سکول دیپالپور کا اچانک دورہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا سپیشل ایجوکیشن سکول دیپالپور کا اچانک دورہ۔غیر حاضری پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کا روائی کی جائے گی ۔سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی او نے مختلف کلاس رومز اور خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے بنائے گئے خصوصی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ حکومت خصوصی بچوں کو معاشرہ کا کار آمد شہری بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کے ساتھ ساتھ بے پناہ وسائل فراہم کر رہی ہے اساتذہ کا یہ فرض ہے کہ وہ حکوت کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے اور بغیر اطلاع سکول سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button