تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ؤلدین اور اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ،تشخیص اور مفت ادویات کی دستیابی کے لئے ہم نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا بہترین سسٹم ڈیلیوری کی بدولت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھا ل کا معیار بہت بہتر ہوا ہے اور یہاں پر آنے والے مریضوں کا اعتماد بھی بڑا ہے ضلع اوکاڑہ میں ہسپتالوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ہیلتھ کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت سے جڑے معاملات کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے جس سے ہم نے نہ صرف مطلوبہ نتائج حاصل کئے ہیں بلکہ ضلع اوکاڑہ نے چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ میں لگاتار کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ضلع میں مربوط اور ہمہ جہت ترقی کے لئے بھر پور کاوشیں جاری رکھی جائیں گی*

یہ بھی پڑھیں  غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 113ڈسکہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker