تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ضلع میں امن کے لئے علماء مشائخ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں . ڈی سی او قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اتفاق و اتحاد ،یگانگت اور محبت سے پوری کو پیغام دینا ہے کہ ہم ایک ہیں امن کے داعی ہیں دنیا میں محبت اور پیار کا چلن چاہتے ہیں لیکن دشمن کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ضلع میں امن کے لئے علماء مشائخ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر بھی ضلع کو پر امن بنانے کے لئے متحد اور مل جل کر کام کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی شیخ فرید احمد ،ممبران امن کمیٹی ،تاجروں کے نمائندوں اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے ،عید گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،پارکنگ اور عید کے دنوں میں بازاروں میں سیکیورٹی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدائیت دی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر سپیکر پر چندہ اور کھالیں اکٹھی کرنے اور اس سلسلہ میں بینرز اور اشتہارات پر پابندی ہے عید کے دنوں میں شہر کے معروف بازاروں میں آمد و رفت صرف پیدل ہو سکے گی جبکہ رکشہ ،گاڑیوں کا داخلہ بازار میں بند ہو گا ۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی ،انجمن تاجران کے نمائندوں اور افسران نے عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی پلان،صفائی ستھرائی ،قربانی کے جانوروں کی منڈیوں ،ٹریفک کنٹرول سے متعلق تجاویز دیں*

یہ بھی پڑھیں  بدین:بھارت سے ٹماٹروں کی درآمد بند کی جائے کاشتکاروں کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker