تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور گراں فروشی پرکنٹرول کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی ہدایت پرضلعی افسران کی کاروائیاں جاری

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور گراں فروشی پرکنٹرول کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی ہدایت پرضلعی افسران کی کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں گذشتہ تین ر وز میں573شاپنگ مالز،دکانوں، شادی ہالز،مارکیٹوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر58ہزار 5سورو پے جرمانہ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کاروائی کرتے ہوئے 302پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا 35گاڑیوں کا چالان اور79ہزار5سو روپے جرمانہ کیا جبک گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا کہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز طے کی ہیں ان پر عمل در آمد کرنے سے ہی کرونا وباءسے بچا جا سکتا ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش مہنگے داموں بیچنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں افسران گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو عمل میں لائیں ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ٭

یہ بھی پڑھیں  گوادر: نجی ہوٹل پر حملہ، فورسزکیساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker