تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا کی جانب سے اپنا روزگار سکیم کی ٹریننگ مکمل کر نے والے امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا کی جانب سے اپنا روزگار سکیم کی ٹریننگ مکمل کر نے والے امیدواروں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی اپناروزگار اسیکم کے تحت 15روزہ ٹریننگ ورکشاپ مکمل کر نے والے امیدواروں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طارق ظفر ،ڈی ایس پی ٹریفک ملک اقبا ل ظفر دیگر پولیس افسران نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے پہلے مرحلے میں 117کامیاب امیدواروں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے جن میں مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں۔یہ شاندار تقریب طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ میں منعقد کی گئی ۔جس میں سول سوسائٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔دوران تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا نے سیف الرحمانMTOنور محمد لائن آفسیر اور دوسرے انسٹرکٹر افسران کو بھر پور محنت اور لگن سے کورس مکمل کروانے پر اور بہترین انتظامات پر شاباش دی اور ان کے علم اور تجربہ کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور کورس کے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button