تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ضلعی پولیس اور حساس اداروں کا نواحی گاؤں43تھری آر میں منشیات فروشو ں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ضلعی پولیس اور حساس اداروں کا اوکاڑہ کے نواحی گاؤں43تھری آر میں منشیات فروشو ں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے مزاحمت کے باوجود آپریشن کامیابی سے ہمکنار پولیس نے شراب کی چالو بھٹیوں پر تیار شراب کی ہزاروں بوتلیں چوری کی متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لیتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں ،اشتہاریوں اور مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمات درج کر لیے جرائم کے مستقل خاتمہ کے لیے آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھا جائے گا ڈی پی او فیصل رانا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی 20ریزرو اور حساس اداروں کی جانب سے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 43تھری آر میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے مزاحمت کے باوجود ضلعی پولیس کے جوانوں اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے انتہائی بہادری سے کاروائی کرتے شراب کی چالو بھٹیوں پر چھاپہ مارتے ہوئے تین ہزار سے زائد تیار شراب کی بوتلیں شراب کشید کرنے والا سامان اور متعددچوری کی موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لیتے ہوئے منشیات فروشوں ،اشتہاریوں اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او فیصل رانا نے سرچ آپریشن میں کامیابی پر ضلعی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم کے ضلع بھر سے مستقل قلع قمع تک اس کو جاری رکھا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  لاہور:عمران خان ایک بارپھراسٹیج سے گرتے گرتے بچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker