تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے لاء اینڈآرڈر کے حوالے سے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے میٹنگ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے لاء اینڈآرڈر کے حوالے سے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے میٹنگ کی جس پرتمام پارلیمنٹیرینز جن میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،میاں معین خاں وٹو،ند یم عباس ربیرہ ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین،ملک علی عباس کھوکھر ، میاں منیر ، اورپارلیمنٹرینزکے نمائند گان رائے نور احمد کھرل راؤ سعد اجمل ،میاں ہمایوں نے لاء اینڈآرڈر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا تما م پارلیمنٹیرینز نے سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا جس طر ح پنجاب پولیس ارض پاک کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے یوم شہداء پولیس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی تمام پارلیمنٹیرینزنے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے پیش رو ڈی پی اوکی پالیسی کو قائم رکھا ہوا ہے جس وجہ قانون کی رٹ بحال ہے اور جرائم میں بھی کمی آئی ہے جس پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے تمام پارلیمنٹیرینزکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع اوکاڑہ کے عوام کو امن و امان کے لئے کسی بھی تشویش کا شکار نہیں ہونا چاہئے عوامی نمائندوں کی تجاویز کوپس پشت نہیں ڈالا جائے گا میر ے دروازے چوبیس گھنٹے کھلیں ہیں اراکین پارلیمان پولیس کی کارکرگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی آراء سے نوازتے رہیں تو خوشی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے اراکین پارلیمان اور ان کے نمائندوں سے لاء اینڈ آرڈر کی میٹنگ کے دوران کیا ۔ ضلع اوکاڑہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور ان کی قیادت ڈی پی او حسن اسد علوی سے بھر پور تعاون کریں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button