تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ ( محمدمظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں،اجلاس میں ڈسٹر کٹ آفیسرانڈسٹری پرائس ویٹس اینڈ میرز خالدجاوید بھٹی نے بازار میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،سپلائی کی صورت حال سے آگاہ کیا اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ، ہوٹل مالکان ،انجمن قصاب کے نمائندہ ،صارفین و ممبران ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و صدرمرکزی انجمن تاجران چودھری سلیم صادق ،ممبر کنزیومر پروٹیکشن کونسل مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر،محکمہ پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و صدرمرکزی انجمن تاجران چودھری سلیم صادق نے اجلاس کو بتایا کہ چکی کے آٹے کی قیمت 48روپے مقرر کر کے پنجاب حکومت نے عوام کو تاریخی ریلیف فراہم کیا ہے اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیاءضروریہ کے ریٹ مقرر کیے گئے ،جس کے مطابق چنا سفید موٹا 1کلوگرام 132،چنا سفید باریک 1کلو گرام126،چنا سیاہ(موٹا)1کلوگرام134،چنا سیاہ (باریک)1کلوگرام125، دال چنا(موٹی)1کلوگرام137،دال چنا(باریک)1کلوگرام130، دال مونگ کوری دھلی 1کلو گرام200،دال ماش (دھلی ہوئی)1کلو گرام240،دال ماش(بغیر دھلی) 1کلو گرام230، دال مسور (موٹی)1کلو گرام135،دال مسور (باریک)1کلو گرام165، بیسن 1کلو گرام140، آٹا (فلو ملز) 20کلو گرام 860،آٹا چکی 1کلو گرام 48،چاول باسمتی (سپر کرنل نیا)1کلو گرام125،چاول باسمتی (سپر کرنل پرانا)1کلو گرام140،چاول(اری) 1کلو گرام46،چینی سفید 1کلو گرام اوپن، سرخ مرچ (پسی ہوئی)پیکڈ کمپنی ریٹ کے مطابق، دودھ1لیٹر81روپے، دہی1کلو گرام 90،گوشت(چھوٹا) 1کلو گرام900،گوشت (بڑا)450،تندوری روٹی(100گرام)1عدد7روپے، نان(سادہ تل والا)120گرام 1عدد12روپے، گھی /آئل حکومتی پالیسی کے مطابق مچھلی اور سبزی ،پھل، چکن، انڈے بمطابق ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی اور کولڈ ڈرنکس/مشروب کمپنی کی ریٹیل پرائس کے مطابق ہونگے ، چینی ، آٹا ، گھی کی قیمتیں حکومت کی جانب سے طے کردہ ریٹ کے مطابق ہوگی٭

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام نکا ل دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker