تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عطائی ڈاکٹرکاکارنامہ، ڈیلوری کیس سے 15دن پہلے ہی خاتو ن کاآپریشن کردیا

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید) عطائی ڈاکٹر کا کارنامہ ،ڈیلوری کیس سے 15دن پہلے ہی خا تو ن کا اپر یشن کر دیا ،پہلے خا تو ن کا الٹراساؤنڈکر کے اس کو بتا یا کہ دو بچے ہیں ،اپر یشن کے بعد ایک بیٹی ہی پیدا ہو ئی جو دم تو ڑ گئی ،اپر یشن کی رپورٹس دینے سے عطائی کا صاف انکار،درخواست کے باوجود با اثر عطائی کے خلاف محکمہ صحت کو ئی کاروائی نہ کر سکا ،عطا ئی کی دھمکیاں ،متاثر ہ خا ندان کا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے کا روائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صابری کالونی کے رہائشی محنت کش نعمان احمد نے اپنی بیو ی کو عظم آباد میں واقع عطائی ڈاکٹر منیر احمد سے چیک کر وایا تو اس نے اپنے ہی کلینک پر الٹراساؤنڈ کیا اور نعمان احمد کی بیوی عد یلہ بی بی کو کہا کہ پیٹ میں دو بچے ہیں اور ڈیلوری کے لیے اپر یشن کر نا ہو گا ،عطا ئی ڈاکٹر منیر احمد نے محنت کش نعمان احمد سے 12000ہزار روپے لے لیے اور ان کو ایک اور کلینک واقع اے بلاک میں عمر کلینک پر لے گیا اور وہا ں پر اپر یشن کر دیا جبکہ ابھی ڈیلوری میں 15دن با قی تھے جب اپر یشن ہو ا تو ایک ہی بیٹی پیدا ہو ئی وہ بھی دم تو ڑ گئی تو اس وقت ورثا ء نے احتجاج کیا اور کہاکہ آپ نے تو کہاتھا کہ دو بچے ہیں ہم کو الٹراساؤنڈرپورٹ دوجس پر جعلی ڈاکٹر منیر نے رپورٹ دینے سے انکار کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر تو نے زبان بند نہ کی تو میں تم کو تھانے میں بند کر وا دوں گا جس پر نعمان احمد نے ایک درخواست ڈی سی او اوکاڑہ سردار سیف اللہ ڈوگر کو دی جس کو ڈی سی او نے ای ڈی او محکمہ صحت کو بھیج دی لیکن چار دن گزرجانے کے باوجود با اثر عطائی ڈاکٹر منیر احمد کے خلاف کو ئی کا روائی نہ ہو سکی متاثرہ خاندان نے احتجاج کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے عطائی ڈاکٹر منیر احمد کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا ہے اس پر جب ای ڈی او محکمہ صحت ڈاکٹر سعید اللہ سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ درخواست کاروائی کے لیے ڈی ڈی ایچ او اوکاڑہ ڈاکٹر شکیل انجم رامے کو بھیج دی ہے وہ ہی اس پر کا روائی کر یں گے عطائی ڈاکٹر منیر احمد اسے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ محکمہ صحت نے ہی کا روائی کر نی ہے جب ہو گئی پتہ چل جائے گا با وثوق زرائع سے پتہ چلا ہے کہا ڈاکٹر محکمہ صحت کے کچھ افسران کو نذرانہ دیتا ہے اس لیے اس ڈاکٹر کے خلاف کبھی کا روائی نہیں ہو ئی

یہ بھی پڑھیں  وحید مراد کی آج 30ویں برسی منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker