تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی، چارکلینک سیل

okaraاوکاڑا(شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر کی خصوصی ہدائیت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل انجم رامے اور ڈرگ انسپکٹر شوکت وہاب نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار کلینک سیل کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق صمد پوری روڈ پر واقع نصیر کلینک پر عطائی ڈاکٹر نصیر ،شاہ ڈینٹل کلینک پر عطائی ڈاکٹر عمار یاسر ،شبیر میڈیکل سٹور پر بشیر احمد ،آصف ڈینٹل کلینک پر محمد آصف کے کلینک سیل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں اور کیس ڈرگ کورٹ کو بجھوا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور مزید چھاپے مارے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button