اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی/تحصیل رپورٹر) گدھا ریڑھی کوچوانوں کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر کے درجنوں گدھا ریڑھی کوچوانوں نے بلدیہ اوکاڑہ کی طرف سے گدھاریڑھی پر ٹیکس لگانے کے خلاف ڈی سی او کاڑہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا ہے ،انہو ں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر تے ہو ئے حکومت سے ٹیکس ختم کر نے کا مطالبہ کیا گدھا ریڑھی کے احتجاج میں پا کستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرمحمد اشرف خاں اور سنی تحریک اوکاڑہ کے راہنما محمد اسلم مغل نے بھی شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات فوری پورے کیے جائیں
یہ بھی پڑھیے :
اچھوت
فروری 10, 2013