تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک . پولیس زرائع

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) مختلف اضلاع کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں پولیس پارٹی دیپالپور بائی پاس پر معمول کی گشت پر تھی اکہ چانک موٹر سائیکل پر تین کس نامعلوم مسلح آتشیں سامنے آگئے جن کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس موبائل پر اند ھا دھند فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ کے بعد تو تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھا توایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکوکی لاش پڑی تھی ۔ جن کے پاس سے رپیٹر بورہ بور ، گولیاں 8عد د، خول گولیاں 88عدد ، موٹر سائیکل موٹرسائیکل بلانمبری جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔دو ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت زاہد عرف زاہدو کے نام سے ہوئی ۔بدنام زمانہ ڈکیت زاہدعرف زاہد و متعدد سنگین واردتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا زاہد عرف زاہد و نے ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے انسپکٹر کو شدید زخمی کیا تھا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رینالہ ملک محمدطارق کی سربراہی اور ایس ایچ او کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی*

یہ بھی پڑھیں  فلم ’’کل دل‘‘کی ریلیز میں صرف 4 دن باقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker