تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پرگرینڈ آپریشن، 15افراد گرفتار

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی زیر ہدایت سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے گرینڈ آپریشن کرکے پندرہ افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر ہدایت سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے محمد حسین ولد شیر محمد سے12بور بندوق، محمد عامر ولد محمد جاوید سے30بور پسٹل، محمد یار عرف ممی ولد نوشیر سے12بور کاربین، دلدار احمد ولد تاج محمد سے30بور پسٹل،محمد امیر ولد نادر سے30بور پسٹل، غلام مصطفی ولد منظور احمد سے30بور پسٹل، محمد ارشاد ولد غلام فرید سے30بور پسٹل،محمد یوسف ولد رحمت علی سے30بور پسٹل، اعظم ولد محمد یعقوب سے12بور بندوق، عبدالعزیز ولد محمد حنیف سے30بور پسٹل،عبدالوحید ولد بشیر سے12بور کاربین، شہزاد عرف شدی ولد عبداللہ سے30بور پسٹل، جمشید ولد محمد یعقوب سے50لیٹر شراب، فرمان علی ولد منیر احمد سے30بور پسٹل اور امداد حسین شاہ ولد عبدالغفار سے5لیٹر شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  واہ کینٹ ٹریفک کا المناک حادثہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker