تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وکلاء نے ڈی پی او چوک میں بھر پور احتجاج اور شہداء کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر چوہدری جاوید اسلم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ عابد مشتاق ، ظفر اقبال قیصر، سید زاہد عباس بخاری،سید عامر احتشام شاہ،رانا رضا محی الدین، سردار یاسر منیر بیگوکا،سابق سینئر نائب صدر مس صائمہ رشید، مس عشرت اقبال،مس بشریٰ نواز، ندیم انور جیویکا، مبشر احمد بھٹی،شہزادہ اینڈریو فرانسس،عمران جاذب،عدنان لقمان ،سہیل احمد مغل ، ندیم بھٹی سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ ڈسکہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کی گئی اورضلع بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔ بعد ازاں وکلاء نے ڈی پی او چوک میں شہداء کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا اور دعا بھی کی گئی۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وکلاء نے ڈی پی او چوک میں ہی پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر حسین بھٹی اور راؤ عابد مشتاق نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ پولیس کی اس غنڈہ گردی پر ملک بھر کے وکلاء سراپا ء احتجاج ہیں۔ ظفر اقبال قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسکہ میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی گئی پنجاب پولیس کے غنڈے ایس ایچ او نے دن دیہاڑے نہتے وکلاء کا خون بہایا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے وکلاء متحد ہیں جب تک سانحہ ڈسکہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button