تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈی پی او آفس میں شہداء کی فیملی کے لیے ایک سپیشل ڈیسک کے قیام کااہتمام

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) انسپکٹرجنرل آف پولیس مشتاق احمد سکھیرا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانانے ڈی پی او آفس میں شہداء کی فیملی کے لیے ایک سپیشل ڈیسک کے قیام کااہتمام کیا ہے جہاں پر شہدا ء کے لواحقین کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین جب بھی آئیں تو فوراًمیرے نوٹس میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی حفاظت اورفرائض کی ادائیگی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ لہذا ان کے اہل وعیال کی حفاطت اور بنیادی ضروریات پوری کرنا ہمارافرض ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد شہداء کے لواحقین کو عزت دینا اور ان مسائل کا فوری حل ہے۔ ڈی پی ا واوکاڑا نے کہا کہ شہد اء کے علاوہ اگر کسی پولیس افسر کو کوئی پریشانی یا کوئی مسئلہ درپیش ہے تووہ بھی رجوع کرسکتے ہیں *

یہ بھی پڑھیں  صدرزرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker