تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محرم الحرام سیکیورٹی کے پیش نظرڈی پی اوکاشہر میں خود معائنہ

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ محرم الحرام سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کا شہر کے مختلف بازاروں میں فلیگ مارچ، ڈی پی او اوکاڑہ نے سیکیورٹی کے کئے گئے انتظامات کا خود معائنہ کیا۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں امام بارگاہوں کے باہر اور گردونواح میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اوکاڑہ پولیس کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ہائی الرٹ کردی گئی ہے پولیس کے سینکڑوں جوانوں اور افسران کی ڈیوٹیوں کو حتمی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اوکاڑہ شہر میں سیکیورٹی کے کئے گئے انتظامات کا خود معائنہ کرتے رہے اور مواقع پر ہدایت جاری کرتے رہے۔جلوس راستوں پر سیکیورٹی گزشتہ سال کی نسبت مزید سخت کردی گئی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس افسران سے ایک میٹنگ طے کی جس میں افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس افسران سے دوران میٹنگ کہا کہ ہمیں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں  چوہدری اسلم کی جگہ عرفان بہادر ایس ایس پی سی آئی ڈی تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker