شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ڈی پی ایس کالج کے طلبہ کا تعلیمی معیار گرنے پر والدین میں تشویش کی لہر

اوکاڑہ : ڈی پی ایس کالج کے طلبہ کا تعلیمی معیار گرنے پر والدین میں تشویش کی لہر

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے تحت ہونے والے ایف ایس سی پارٹ ون امتحانات کے نتائج میں ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ بوائز ونگ کے باسٹھ طلبا کے فیل ہونے پر والدین کا مبینہ طور پر برہمی کا اظہار ،فیل ہونے والے بچوں والدین الزام لگاتے ہیں کہ فزکس ،کیمسٹری اور بیالوجی کے اساتذہ کی عدم توجہی کی بنا پر بچے فیل ہوگئے ، ڈی پی ایس کالج کے طلبا کا تعلیمی معیار گرنے پر والدین تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مطالبہ کرتے ہیں ڈی پی ایس کالج کے سیکش ہیڈ اور ذمہ دار اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی ایس کالج جو کہ ماضی میں شاندار نتائج دکھانے پر ضلع بھر میں اہمیت کا حامل تھاکے نتائج کا گراف مبینہ طور پر گرنا شروع ہو گیا جسکی مثال ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ایف ایس سی پارٹ ون ہے جس میں ڈی پی ایس بوائز ونگ کے دو صدسولہ طلبا نے حصہ لیاجن میں باسٹھ طلبا فیل بتائے جاتے ہیں ۔فیل ہونے والے طلبا فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی سے وابستہ مضامین جبکہ متعدد طلبا ریاضی ،انگلش، اردو اور اسلامیات کے پرچوں میں فیل قرار دیئے گئے۔ فیل شدہ طلبا کے والدین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ پرا لزام لگاتے ہیں کہ ڈی پی ایس کالج کے چنداساتذہ کی مبینہ طور پر حصہ دار ی سے قائم ایک پرائیویٹ ٹیوشن اکیڈمی میں متعدد طلبا کے ٹیوشن لینے کے باوجود ساہیوال بورڈسے فیل ہونے سے ذمہ داراساتذہ کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے ڈی پی ایس سکول انتظامیہ مبینہ طور پر اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے طلبا کے فیل ہونے کو سخت مارکننگ قراردے رہے ہیں۔جبکہ سوال اٹھتا ہے جن سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں وہ بھی اسی مراحل سے گزرے ہیں۔ والدین اور عوامی حلقے کمشنر ساہیوال ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں*

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: