تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: محمد شفیق بھٹی کے استعفیٰ کے باعث ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر قائم مقام جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) نا مزد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے عہدیدران کاماہانہ اجلاس۔پریس کلب کی سالانہ ممبر شپ 31اگست تک اوپن کر دی گئی، محمد شفیق بھٹی کے استعفیٰ کے باعث ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر کو قائم مقام جنرل سیکرٹری نا مزد کر دیا گیا، پریس کلب کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کیا جا ئے گاصدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ محمد مظہررشید چوہدری ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے عہدیداران کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محمد مظہررشید چوہدری منعقد ہوا اجلاس میں عابد حسین مغل ،عباس علی جٹ ،ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر، شکیل عاصم ،ڈاکٹر ندیم اسلم ،ارشد جاوید ،ممبرعرفان اعجازنے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سالانہ ممبر شپ 31اگست 2016تک اوپن کر دی گئی اور طے پایا کہ مقررہ مدت تک ممبر شپ حاصل کرنے والے ہی سالانہ انتخابات 2017میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے اعزازی ممبران کو ووٹ کا حق حاصل نہیں ہو گا محمد شفیق بھٹی کے جنرل سیکرٹری کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعدمتفقہ طور پر ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر کو قائم مقام جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیااجلاس میں نئے ممبر شپ کارڈزکی تیاری،اور مالی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر کو اہم فرائض سونپ دیے گئے*

یہ بھی پڑھیں  آسام میں بر بریت اور مسلم امہ کی بے حسی؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker