تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈینگی کےخاتمےکےلئےضلع بھر میں سپرے کاآغاز کردیا گیاہے،ای ڈی اوہیلتھ

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاروا کی ممکنہ افزائش گاہوں کا معائنہ کیا ہے اور ہیلتھ انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ڈی سی او سیف انجم کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے پمفلٹس گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈی او ایچ آر ایم ،ڈی او زراعت،ڈی او فشریز،ڈی او ماحولیات اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدائیت کی کہ شہر میں کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اسمبلی کے دوران بچوں کو ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈینگی سے بچائو سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ایک واک 29اگست2012کو منعقد ہو گی جس کی سربراہی ڈی سی او سیف انجم کریں گے#

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا :بیس سالہ شادی شدہ خاتون کو گیارہ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker