تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ضلع بھر کے تعلیمی اداروں ودیگر اہم مقامات پر تنصیبات وغیرہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر تنصیبات وغیرہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ناصرف پولیس ملازمین بلکہ خود بھی وقتاََ فوقتاََبغیر اطلاع کے تعلیمی و دیگر اداروں کی سیکورٹی کا عملی جائزہ لینے اور کرائم کوکنٹرول کرنے کے لئے اچانک دورے کرنے کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے جسکے نتیجے میں تعلیمی اداروں میں نا صرف سیکورٹی کے لئے جدید آلات و کیمرے وغیرہ نصب کئے گئے بلکہ سیکورٹی گارڈز کو بھی جدید اسلحہ کا استعمال کا طریقہ اور حفاظتی اقدامات کی تربیت بھی میسر آئی۔ اچانک دورہ کے ذریعے سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانانے ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج کے تمام کیمپسزمیں سیکورٹی کنٹرول رومز، سی سی ٹی وی کیمروں کی باقاعدہ ریکارڈنگ چیک کی۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈی پی ایس کالج ابرار اجمل اور سیکشن ہیڈ تنویر احمد نے ڈی پی او کو باقاعدہ بریفنگ دی ۔ ڈی پی او نے گارڈز کو بھی مختلف سوالات کئے اور سکول کے چاروں طرف کی سیکورٹی کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ ضیاء الحق اور مختلف سیکورٹی کے اہلکاران سول ڈیفنس، 1122، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔ڈی پی او نے گرلز سیکشن میں متعین سٹاف سے سیکورٹی سسٹم اور بچوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق بھی سوالات کئے جبکہ ہائر سیکشن میں زیر تعلیم طلباء سے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر مبنی سوالات بھی کئے۔ ڈی پی او نے سکول میں خریدے گئے اسلحے کی کوالٹی کا بھی بغور جائزہ لیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button