تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :عید میلاد النبیﷺ کی ریلیوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی ستھرائی کے لئے ٹی ایم ایز اقدامات کرے .ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عید میلاد النبیﷺ اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹے کے لئے تمام ادارے باہمی تعاون سے تمام ممکنی اقدامات کریں عید میالدالنبیﷺ کے جلوسوں ،میلاد کی محفلوں اور کرسچن برادری کی تقریبات کی سیکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری ادارے اور منتظمین اپنے اپنے دائرہ کار میں اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی شیخ فرید احمد ،ای ڈی اور زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،ای ڈی او صحت ڈاکٹر جاوید گورائیہ ،ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسن بٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ز،سیکریڑی آر ٹی اے رانا محسن غلام صابر،ڈی او سول ڈیفنس ،و دیگر افسران نے شرکت کی۔قیصر سلیم نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کی ریلیوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی ستھرائی کے لئے ٹی ایم ایز اقدامات کرے کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز ہائی الرٹ پر رکھی جائیں ادویات ،مشینری اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کئے جائیں اس سلسلہ میں ای ڈی او صحت ایک ایکشن پلان جاری کریں گے اور تمام اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔ڈی او سول ڈیفنس اور ٹی ایم ایز چرچز اور عید میلاد النبیﷺ کے راستوں کی سویپنگ کریں گے اور اس سلسلہ میں سرٹیفکیٹ جاری کریں گے روستوں اور چرچز سے ملحقہ گلیوں میں سیکیورٹی لائٹس لگائی جائیں اور بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹر فراہم کئے جائیں*

یہ بھی پڑھیں  پھرآگیا ہوں گردشِ دَوراں کو ٹال کے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker