تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عید میلاد النبی ﷺ کے تما م جلوسوں کی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے . محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد فیصل رانا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز سے میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدمیلادالنبی ﷺ کے تما م جلوسوں کی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جلسوں میں شامل ہونے والے ہر فرد کی فزیکلی سرچ کے بعد جلسوں میں شامل ہونے دیاجائے گا۔قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یالاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی اہلکار یا افسر دوران ڈیوٹی لاپرواہی یاغفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلا ف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ لاؤڈ اسپیکر ، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش پر حکومت پنجاب کی طرف سے سخت پابند ی ہے اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملددرآمد کیا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  چھبیس ہزار سات سو تیرہ روپے ،اور خرچے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker